Indian Minister For Defence Subhash

چین اور پاکستان سے جنگ خارج ازامکان نہیں، بھا رتی وزیر مملکت

سرینگر جدت ویب ڈیسک :پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی امور دفاع کے وزیر مملکت سبھاش مرے نے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازعہ کافی حساس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کے لئے کئی چینلجز پیدا کر دیئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سبھاش مرے نے کہا کہ چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور سرحدی معاملات انتہائی حساس ہیں وہ کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ اسٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اگر بھارت سرحد پر نرم موقف اختیار نہیں کرے گا تو چین کی طرف سے بھرپور جارحیت ہو گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دوسری جانب پاکستان بھی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا رہا ہے اور ہر وہ حربہ استعمال کر رہا ہے جو بھارت کو کمزور بنانے کے لئے ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اپنے معاملات کو ڈیل کرنے کے لئے بھارت کی بلی چڑھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک اب بھارت کے لئے نئے نئے سکیورٹی چینلجز پیدا کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.