China Bus Accident 11 Killed

چین ؛المناک بس حادثہ ،ہلاکتوں کی تعداد11ہوگئی

بیجنگ جدت ویب ڈیسک :چین کے صوبہ جیانگشی میں بس حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ننگڈو کائونٹی میں مسافر بس پھسل کر 10 میٹر گہری کھائی میں جا گری،جس کی وجہ سے 9 افراد موقع پر ہلاک اور22 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،جن میں 1مسافر کی موت ہو گئی۔ریسکیوحکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجسنی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.