#InjuredTyphoon #WuhanChina

چین، ووہان میں طوفان ٹکرا نے کے بعد 6 افراد ہلاک ، 218 زخمی

چین:جدت ویب ڈیسک:چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں طوفان کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور 218 زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے
23.9 میٹرز فی سیکنڈ سے چلنے والی ہواں کے ساتھ طوفان نے جمعہ کی رات 8 بجکر39 منٹ پر ضلع چھائی ڈیان میں تباہی مچا دی ، کچھ تعمیراتی مقامات کے شیڈز گرگئے اور بڑی تعداد میں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ہفتہ کی صبح مقامی حکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق طوفان سے 27 مکانات منہدم ہوگئے اور 130 گھرانوں کو نقصان پہنچا۔ ایک تعمیراتی مقام پر دو ٹاور کرینوں اور 8 ہزار مربع میٹرزکے شیڈز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.