Imad Wasim Cricketer Pakistan

چیمپئنز ٹرافی کی جیت پاکستان سپر لیگ کی مرہو ن منت تھی : عماد وسیم

دبئی جدت ویب ڈیسک :کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت پاکستان سپر لیگ کی مرہو ن منت تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہماری ٹیم میں شاہد آفریدی ہیں جنہیں سب فالو کرتے ہیں۔عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہی شاداب خان ،حسن علی اور فخر زمان جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور اسی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی۔نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں ابتسام شیخ سامنے آئے ہیں جن میں بھرپور ٹیلنٹ ہے اور ان پر نظریں بھی ہیں تاہم ابھی ان کے مستقبل کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.