چیف منسٹر برہم ،معاملہ کیا ہوا؟ جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے حکام کے سی آر میں مسائل پیدا کر رہے ہیں اگر کے سی آر مںصوبے تاخیر کا شکار ہوا تو اس کی جوابداری ریلوے اور وفاقی حکومت پر ہو گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 21 نومبر کو جے سی سی کے اجلاس میں فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے چاہیں۔ اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم سے اس مسلئے پر بات کروں گا اور کراچی کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہرگز ہونے نہیں دوں گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.