چیئر مین بلدیہ کورنگی کی آخری وارننگ ! لیکن کس کو ؟ جانئے // #Korangi #Karachi

کراچی  جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع حدود میں صفائی وستھرائی سے متعلق بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اب فرائض میں غفلت پر افسران و عملے کو نہیں بخشا جائیگا بلا تفریق شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے گلی کوچوں میں صفائی کا نظام بہتر ہونا چاہیئے ،محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور میونسپل ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ریکوری کے نظام کو بہتر کیا جائے اور چاروں زونز میں شاہراہوں ،فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور اس کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی جی ایم کھو کھر کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمے کے کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیں دفتری اوقات کا خو د اور اپنے ماتحت عملے کو پابند بنا ئیں ،علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے کاموں کی انجام دہی میں تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں فرائض میں غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ہر علاقے میں صفائی کے عمل کو بہتر بنا یا جائے عوامی شکایات پر سزا اور جزا کے عمل کا آغاز کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ علاقائی سطح پر بلدیہ امور کی انجام دہی کی مکمل نگرانی کی جائے گی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عوامی تعاون اور تجاویز کے روشنی میں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل سے پاک بنا یا جائیگا انہوںنے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں ۔علاقائی سطح پر صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ تجاوزات وال چاکنگ اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.