Moid Anwar

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی جانب سے سخت نگرانی ، عیدالاضحی آپریشن مثالی رہا

کراچی جدت ویب ڈیسک :چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی جانب سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر انتظام آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کی سخت نگرانی کی بدولت آپریشن مثالی رہا، عید کے دنوں میں وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ بھی ان کے ساتھ عیدالضحی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔عید کے تینوں دن چئیرمین بلدیہ شرقی معید انورنے علاقوں اور کلیکشن پوائنٹس کے دورے کر کے اپنی نگرانی میں امور کی انجام دہی کو یقینی بنایاجس میں ضلعے کی تمام یوسیز کے چئیرمینز، وائس چئیرمینز نے سیاسی تفریق کے بغیر آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے میں انہیں معاونت فراہم کی ، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے عید کے پہلے دن چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ چائنا گراؤنڈ کشمیر روڈ اور حکیم سعید گراؤنڈ گلشن اقبال کے دورے کر کے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ کو کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، انہوں نے موقع پر ہدایات بھی جاری کیں بعد ازاں مختلف علاقوں اور کلیکشن پوائنٹس کے دوروں کے دوران چئیرمین بلدیہ شرقی نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالضحی آپریشن کو بہتری کی جانب گامزن کرنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ہماری اولین ترجیح شہریوں کو آلائشوں سے پاک علاقے فراہم کرنا ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ آلائشوں کو اٹھانے کے بعد جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے، عید کے تینوں دن اسوقت تک گھروں کا رخ نہیں کر رہے ہیں جب تک علاقے اور کلیکشن پوائنٹس مکمل طور پر صاف ہونے کی تصدیق بذات خود نہ کرلیں، بورڈ کی جانب سے ضلعے سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے امور کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے، عید کے تین دنوں میں تقریباً3الاکھ 75 ہزار آلائشیں اٹھاکرٹھکانے لگائی گئی ہیںلاکھوں آلائشوں کو اٹھا نے اور ٹھکانے لگانے میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بھرپور معاونت فراہم کی ہے جس کی بدولت ضلع شرقی میں کام بہترین اور منظم طریقے سے سر انجام دیا گیا ہے، شہریوں کی جانب سے بھی عیدالضحی کے موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور و دیگر یوسیز نمائندگان کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.