Five killed in road accident in Chakwal

چکوال اور شاہ کوٹ میں ٹریفک حادثات،5 افراد جاں بحق 3زخمی

چکوال، شاہ کوٹ جدت ویب ڈیسک :بلکسر انٹرچینج اور شاہ کوٹ مےں ٹرےفک کے دو مختلف حادثات مےں5 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے پہلا حادثہ بلکسر انٹرچینج کے قریب پےش آےا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ متاثرہ گاڑی میں سوار افراد چکوال سے راولپنڈی جارہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے کار حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے دوسرا حادثہ پنجاب کے علاقے شاہ کوٹ میں مسافر بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ٹریفک حادثہ لاہور فیصل آباد روڈ پرمانوالہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔حادثے میں تیز رفتار مسافر بس نے لوڈر رکشے کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.