چو ہدری نثار علی خان کی سنسنی خیز پریس کانفرنس ،مسلم لیگ ن کےساتھ پوری زندگی داؤپرلگائی

جدت ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کیحکومت سے اختلافات کی افواہوں کے بعد بالآخر ہنگامہ خیز پریس کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔چوہدری نثار علی خان کاکہناتھاکہ افواہیں چلیں کہ میں ناراض ہوگیا ہوں ، میں ناراض نہیں ہوں ، جماعت اور قیادت پر مشکل وقت ہے ، میں زندگی اس جماعت کیلئے داؤ پر لگائی، میں تو روز کسی نہ کسی وجہ سے ہونیوالی میٹنگ میں موجود ہوتا ہوں ، اچانک ڈیڑھ ماہ سے مجھے سینئر ترین مشاورت میں اچانک نہیں بلایا گیا، اس سے بھی کچھ دن شاید اوپر ہوگئے، تین میٹنگز میں بلایا گیا اور میں گیا، ناراض ہوتا تو نہ جاتا، پارلیمانی میٹنگ میں میں عرصہ درا ز سے نہیں جا رہا اور بن بلائے میں جاتا ہی نہیں اور اسی حوالے سے میں نے کابینہ میں اظہار خیال کیا، کسی دوست نے کہاکہ ٹرین مس کردی ، میں کسی آوارہ ٹرین کا مسافر نہیں ہوں ، میں نے جوٹرین چنی ، وہ جس حالت میں بھی رہی ، میں اسی میں رہا، شیخ رشید صاحب میں کسی اور ٹرین کا سوار نہیں، وہ آپ کو ہی مبارک ہو وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خاں کا کہنا ہے ڈیڑھ ماہ میں انہیں محض تین میٹنگز میں شرکت کی دعوت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثارعلی خان نے وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کی کسی کو اطلاع نہیں دی تھی۔ شاید یہ میری زندگی کی مشکل ترین پریس کانفرنس ہے‘ یہ پریس کانفرنس میرے لیے وبال بن گئی تھی۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھاکہ میں ناراض نہیں ہوں‘ نوازشریف اورمسلم لیگ ن کےساتھ پوری زندگی داؤپرلگائی۔کسی نہ کسی امورپروزیراعظم ہاؤس کی ہرمیٹنگ میں موجودہوتاہوں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں شکوہ کیا کہ 45دن میں صرف3مرتبہ وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل،کیبنٹ میٹنگ اور پارلیمنٹ سےمتعلق میٹنگ میں بلایاگیا‘ بن بلائے میں کہیں نہیں جاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مرتبہ جب پریس کانفرنس طلب کی تو اس وقت آپ کے تجزیے بالکل درست تھے

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.