Imran Khan

پی ٹی آئی کی دشمنی میں بلین ٹری منصوبے پر تنقید ہورہی ہے ، عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے جس پر تنقید صرف اس لیے ہورہی ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ پی ٹی آئی نے شروع کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے ، یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ منصوبے پر محض اس لئے حملے کررہے ہیں کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔عمران خان نے کہا کہ منصوبے پرمحض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا یہ کہاں کی عقلمندی ہے ، ٹمبرمافیا نے سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر قبضہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے ، جب کہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پرحملوں کے بجائے پنجاب اورسندھ کے جنگلات کی فکرکرنی چاہیئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.