پی ٹی آئی کی ایم این اے عائشہ گلائی نے پارٹی چھوڑ دی

جدت ویب ڈیسک :پارٹی میں کارکنوں کی کوئی عزت نہیں خاص طور پر خواتین کی ، ہماری کوئی بات نہیں سنتا،کارکن سڑکوں پر ہوتے ہیں اور باقی سب بڑے لوگ بنی گالہ میں ہوتے ہیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو الوداع کہہ رہی ہوں، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی۔
خیال رہے عائشہ گلالئی کا یہ اعلان ایسے وقت مین سامنے آگیا ہے ، جب پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہونے جارہا ہےعائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ میں آج پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گی ، ایم این اے کی سیٹ نہیں چھوڑوں گی ,جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے ارد گرد کے لوگ بھی ان کے مددگار ہیں،ان کا کہناتھا چیئرمین پی ٹی آئی کریکٹر لیس ہیں ،دنیا کو جو تحریک انصاف کا روپ دکھاتے ہیں پارٹی ویسی نہیں،پی ٹی آئی میں اخلاقی قدریں گر چکی ہیں،کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں، مغربی کلچر متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،عائشہ گلالئی کا کہنا تھا جاوید ہاشمی گئے،نازبلوچ گئیں،ایم این ایز ناراض ہیں، سیف اللہ نیازی اور فوزیہ قصوری بھی ناراض ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.