پی ٹی آئی نے حنیف عباسی کے غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف نے لیگی رہنما حنیف عباسی کے ممنوعہ و غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں ۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف نے غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ¾سپریم کورٹ میں 700 سے زائد صفحات پر مشتمل جواب میں تحریک انصاف نے حنیف عباسی کے ممنوعہ و غیرملکی فنڈنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے اور پارٹی کے اکائونٹس کا آڈٹ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کر دی ہیں ¾ شفافیت کے لئے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی گئی۔تحریک انصاف نے دعویٰ کیاکہ âنá لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈ ریزنگ کی ہے لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں، یہ الزام لگا کر پاکستان کی اقلیتی برادری کے منہ پر طمانچہ مارا گیا کہ پی ٹی آئی نے غیرمسلموں سے ممنوعہ اور غیرملکی فنڈنگ لی ¾ درحقیقت تحریک انصاف نے دوہری شہریت رکھنے والوں سے فنڈز اکٹھے کیے، پی ٹی آئی کی فارن ایجنٹ کمپنی کو ذرائع سے ملنے والے فنڈ ممنوعہ یا غیرملکی نہیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ حنیف عباسی کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں اور انہوں نے اپنے الزامات ثابت کرنے کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.