Peshawar Zalmi Beat Lahore Qalandars PSL 3

پی ایس ایل 3‘ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

شارجہ جدت ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی‘شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم اٹھارویں اوور میں 100 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پشاور زلمی نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں پورا کرلیا‘پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنرز نے ہی مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ کامران اکمل نے 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ تمیم اقبال 37 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.