Shoaib Akhtar Visit in Korangi Karachi Pakistan

پی ایس ایل کی کامیابی کا کریڈٹ پی سی بی اورحکومت کو جاتاہے‘ شعیب اختر

کراچی جدت ویب ڈیسک تیز ترین بولر ہونے کا ریکارڈ رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی کامیابی کا کریڈٹ پی سی بی اورحکومت کو جاتاہے، آٹھ برس کے مشکل ترین حالات کے بعد لیگ کی کامیابی نے قومی کرکٹ کو تقویت فراہم کی ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ میں مسائل ہیں، تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ مسرت کن ہے، پی سی بی اور فرنچائز ٹیمیں اپنے طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، مجھے سیاست نہیں آتی، عمران خان اپنے نظریات کے لیے سیاست میں ہیں، انسانی جانیں بچانے کے لیے ایمبو لینس رضا کاربن کرکام کروں گا، جلد ہی ذاتی فلاحی ادارہ قائم کروں گا، ملک کے لیے پاک ا فواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، انہوں نے ان خیا لات کا اظہار فلاحی ادارہ امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے خیرسگالی کا سفیر نامزد کیے جانے کی تقریب میں اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل کا کامیابی سے ہمکنار ہونا پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ساتھ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں بند ہوگئی تھیں لیکن ان مشکل حالات کے باجود پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہو رہا ہے جو پاکستان کرکٹ کو دوام بخش رہا ہے، نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے، کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آ رہے ہیں، پی ایس ایل خود ایک بڑا برانڈ بن چکاہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی اس لیگ میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں، اس تمام تر کامیابی کا کریڈٹ پی سی بی اور حکومت کو جاتا ہے، انہون نے کہا کہ پی ایس کی ڈرافٹنگ کے نظام میں مسائل موجود ہیں لیکن امید ہے ہے کہ رفتہ رفتہ سب بہتر ہوتا چلا جائےگا ، نئے کرکٹرز کو سامنے لانے کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرام کے لیے پی سی بی اور پی ایس ایل کی فرنچائزز میں عدم اتفاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ بورڈ اور فرنچائز اپنےاپنے طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست کرنا نہیں آتی، جب میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل تھا، اس وقت بھی تمام تر سیاست سے دور رہا،ویسے بھی میری والدہ نے سختی کے ساتھ سیاست میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے، شیعب اختر نے کہا کہ مجھے نوے کی دہائی کے دوران کراچی کے علاقہ لالو کھیت سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے بہت مدد کی، اوروہ مجھے موٹر سائیکل پر بیٹھاکر گراﺅنڈز میں پہنچا تے تھے، میں ان کا آج بھی ممنون ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے جب کھیلنے کے مواقع ملنے میں رکاوٹیں پیش آئیں تو میں نے عالمی سطح کا کرکٹرز بننے کی ٹھان لی اور بھر پور محنت کر کے اپنے خواب کو عملی جامہ پہنایا، شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے، اس سے برسوں سے انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقعہ میسر آ?ے گا جبکہ مقامی کھلاڑیون کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی جو کرکٹ کے فروغ میں معاون و ممدو بھی ثابت ہوگی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.