Shahid Afridi Cricketer Pakistan

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا خوش آئند ہے‘ شاہد آفریدی

کراچی جدت ویب ڈیسک :شاہد خان آفریدی فاونڈیشن اور مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔معاہدے کے تحت دونوں مل کر مواصلاتی ٹیکنالوجی کے زریعہ نوجوانوں کی تربیت کرکے ان کو ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔ایم او یو پر شاہد آفریدی اورسید عابد زیدی نے دستخط کیے۔ شاہد خان آفریدی فاونڈیشن اور مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔معاہدے کے تحت دونوں مل کر مواصلاتی ٹیکنالوجی کے زریعہ نوجوانوں کی تربیت کرکے ان کو ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میںشاہد خان آفریدی فاونڈیشن اور مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت کی تقرےب کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ بےروزگاری اور تعلیم ملک کے بڑے مسائل ہیں۔پینے کا صاف پانی ہر انسان کا حق ہے۔صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں بھارتی کرکٹر بھی پاکستان کے ساتھ کھےلنا چاہتے ہیں پر وہ اپنی حکومت کے ہاتھوں مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوہلی سے دوستی ہے وہ اچھے انسان ہیں ۔ ان کا مزےد کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا خوش آئند ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.