Islamabad United selected JP Duminy

پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے ، سخت مقابلہ ہورہے ہیں ، ڈومینی

دبئی جدت ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقیا کے آل رائونڈر جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہورہے ہیں، تمام ٹیمیں ابتدا سے ہی اچھا کھیل رہی ہیں، اگلے پانچ میچوں کے لیے بھی پراعتماد ہیں۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آل رانڈر ڈومینی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اب یہ رانڈ را کا دوسرا مرحلہ ہے، تو ہمارا اچھا کھیلنا بہت ضروری ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلام آباد ٹاپ ٹیموں میں جگہ حاصل کرے جس کا ہمارے پاس بھرپور موقع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے اور اس کھیل کا جنون رکھتے ہیں، اسلام آباد کے پاس پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے اور میں ضرور پاکستان جانے کے بارے میں غور کروں گا۔ڈومینی نے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کھلینے کا تجربہ اچھا رہا ہے، ہمارے دو لگاتار میچز آرہے ہیں، ضروری ہے کہ دونوں میں اچھا کھیلیں۔پاکستان آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کے شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، اگر ان کی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.