Meera Pakistan Actress

پی ایس ایل سے پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کے سامنے آرہا ہے ‘ میرا

لاہور جدت ویب ڈیسک :فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے ایک بار پھر پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کے سامنے آرہا ہے ، لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز اس حقیقت پر مہر ثبت کر دیں گے کہ پاکستان اور اس کے عوام امن اور محبت کے فلسفے پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص لابی پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کے لئے کھربوں روپے خرچ رہی ہے مگر پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ میرا نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان اپنے کردار سے ایک نمایاں مقام کا حامل رہا ہے اور مستقبل میں بھی امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.