Najam Sethi PCB

پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے کراچی والے تیار ہوجائیں‘ نجم سیٹھی

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے لیے کراچی والوں کو خوشخبری دی ہے۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کامیابی سے متحدہ عرب امارات کے دبئی اور شارجہ اسٹیڈیمز میں جاری ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی نیشنل اسٹیڈیم کی مرمت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی مرمت کے لئے پی سی بی دن رات کام کررہا ہے اور تعمیراتی کام کا جائزہ لینے خود کراچی جارہا ہوں۔انہوں نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے مزید کہا کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے کراچی والے تیار ہوجائیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.