PSL 2018 Start and Najam Sethi

پی ایس ایل تھری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،نجم سیٹھی

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہم نے پہلے ہی پی ایس ایل کے دو کامیاب ایڈیشن منظم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل کے لیے رقم ادا کی ہے اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لوگ میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2019 کے میچز کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2018 کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایک سیریز کھیلے گی جبکہ ملایشیا میں پاکستان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز بھی کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کو روکنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اقدامات کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.