Sarfraz Ahmed

پی ایس ایل تھری کا فائنل، کراچی میں انٹرنیشنل اسٹارز جگمگائیں گے، سرفراز احمد

دبئی جدت ویب ڈیسک :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پرامید ہیں کہ پی ایس ایل تھری کے کراچی فائنل میں انٹرنیشنل اسٹارز جگمگائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کررہے ہیں،مےڈےا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل سنوارنے کیلیے ایک اچھا پلیٹ فارم میسر آگیا ہے، نوجوان نہ صرف اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھتے ہیں بلکہ اپنا کیریئر آگے بڑھانے کیلیے تحریک بھی حاصل کرتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچ کی طرح بڑے کرکٹرزکے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوتا ہے ، ڈریسنگ روم میں کمارسنگا کارا، کیون پیٹرسن، مصباح الحق، شین واٹسن، شاہد آفریدی کی رہنمائی حاصل ہونا بہت بڑی بات ہے۔کپتان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بہت نقصان ہوا ہے، گزشتہ ایک دہائی میں ہم یو اے ای میں مقابلے کروانے پر مجبور ہیں، یہاں کے وینیوز ہوم گراو¿نڈ جیسے ہیں لیکن انھیں ہوم گراو¿نڈ نہیں کہا جا سکتا، ملکی میدانوں پر ملنے والی سپورٹ کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، اس سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک بھی ملتی ہے اور حوصلہ بھی جوان ہوتا ہے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے خلاف میچز میں قذافی اسٹیڈیم میں لگنے والی رونقیںاس بات کا ثبوت ہیں کہ ہوم سیریز میں گرین شرٹس کو کس طرح کی پذیرائی مل سکتی ہے، پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں تو دبئی کی طرح اسٹینڈز خالی نظر نہ آئیں۔کپتان نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی کوشش پلے آف مرحلے میں رسائی ہو گی، اس کے بعد پوری کوشش کریں گے کہ اپنے شہر کراچی میں کراو¿ڈ کے سامنے فائنل کھیلیں، ٹیم کے انٹرنیشنل سٹارز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے پر غور کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف یا اس کے بعد فائنل کیلیے بھی کوالیفائی کیا تو امید ہے کہ غیرملکی کرکٹرز بھی ہمراہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.