PSL

پی ایس ایل تھری ‘ آج شاہد آفریدی کا گانا بجے گا تو کیا ہوگا‘ جانئے

دبئی جدت ویب ڈیسک معروف گلوکار شہزاد روئے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفار م کرنے کیلئے بے تاب ہیں اور انہیں اس لمحے کا بے تابی سے انتظار ہے جب کراچی کنگز کے مایہ نا ز آل رانڈ ر شاہد آفریدی کے ہر چھکے پر انہی کا گایا ہوا گانا بجے گا ۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد روئے کا کہنا تھا کہ وہ انہیں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفار م کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے،وہ پی ایس ایل کے لیے اپنے بنائے گانے لوگ پھر سے ملے پر پرفارم کریں گے اور ان کی دعا ہے کہ اب پی ایس ایل اپنے وطن واپس جائے ۔شہزاد روئے کاکہنا تھا کہ انہیں زیادہ انتظار اس بات کا ہے کہ کراچی کنگز کا گانا شاہد آفریدی نے ان کے ساتھ گایا ہوا ہے اور جب ان کے ہر چھکے پر گرانڈ میں انہی کا گایا ہوا گانا بجے گا تو ان کا ری ایکشن کیا ہوگا ۔شہزاد روئے کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اتنا زبر دست کانسرٹ ہوگا اور جب کراچی میں فائنل کے دن بھی کانسرٹ اور اس کے بعد کرکٹ ہوگی تو اس سے دنیا کو یہ پیغا م جائے گا کہ اب کراچی کے حالات ٹھیک ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.