PPP

  پیپلز پارٹی کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی عملی کوششوں میں مصروف ہے،ڈاکٹر شاہدہ رحمانی

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کراچی شعبہ خواتین کی صدر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے قیام امن ،یکجہتی کو فروغ دینے کے حوالے سے گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کی کاوشیں قابل تحسین و قابل تقلید عمل ہے طالبات کا مختلف کھیلوں کے شعبے میں دلچسپی اور ٹیلنٹ صحت مند معاشرے کے لئے ایک مثبت قدم ہے پیپلز پارٹی کے عوام حکومت ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی عملی کوششوں میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شاہ فیصل ٹائون حکومت سندھ کے اشتراک سے منعقدہ پاک فوج و قومی یکجہتی انٹر گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پیپلز پارٹی کی رہنماء ناز بلوچ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق اسپیشل اسسٹنٹ فرید انصاری ،SPسٹی پولیس شہلا قریشی ،ڈائریکٹر اسکولز کراچی حامد کریم ،فرحت عزیز،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا پیپلز پارٹی کی رہنماء ناز بلوچ نے کہاکہ ہماری بچیاں ہر شعبہ خواہ وہ تعلیم ہو یا کھیل اپنا لوہا منواسکتیں ہیں ،اسکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ایک بہتر قدم ہے اور اسے فروغ پانا چاہیئے انہوںنے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پیش ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کو مبارکباد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہاکہ ہماری طالبات میں ہر سطح پر ٹیلنٹ موجود ہے نصاب کے ساتھ غیر نصابی صحتمند سرگرمیوں کے حصول کے لئے انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہوگا ہمیں اپنی طالبات کو سرکاری درسگاہوں میں صحتمند سرگرمیوں کے حصول کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنا ہونگے بعد ازاں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی فاتح رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور شرکت کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.