Maulana Fazlur Rehman

پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب میں متفقہ امیدوار کی حمایت کرے، فضل الرحمان

لاہور: جدت ویب ڈیسک :جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرے تاکہ حکومتی جماعت کے امیدوار کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے‘لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور رہنماو¿ں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدارتی انتخاب مشترکہ طور پر لڑیں گے اور کوشش کریں گے کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں ایک امیدوار پر متفق ہوجائیں، (ن) لیگ سمیت اپوزیشن کی جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.