پیپلزپارٹی ’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالے گی، بلاول بھٹو

لاہور جدت ویب ڈیسک پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وسطی پنجاب تنظیم کے زیر اہتمام ’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالی جائیں گی ،صوبائی دارالحکومت میں لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات میں حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی تناظر میں آج اتوار کے روز پنجاب میں ’’ گو نواز گو ‘‘ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ہرضلعی صدر مقام پر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جسکے کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے عہدیدار ریلیوںکو کامیاب کرانے کے لئے کارکنوںسے رابطے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی نکالی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.