PMLN

پیپلزپارٹی جمہوریت کی مضبوطی اور عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں پہلی صف میں کھڑی ہوگی، بلاول بھٹو

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ ماضی کی طرح پی پی پی آئین و پارلیمان کی بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی اور عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں پہلی صف میں کھڑی ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر انوارالحق پنو کے نام اپنے تہینتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پی پی پی قائدین و کارکنان اور وکلا برادری نے آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے آمرانہ، جابرانہ اور غیرآئینی حکومتوں کے خلاف مل کر لڑے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جمہوریت و آئین کی بحالی کے لیئے چلائی جانے والی تمام تحریکوں میں وکلا نے ریڑھ کی ھڈی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا وکلا کے ساتھ ایسا اتحاد مسقبل میں بھی اسی طرح قائم رہے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب صدر انوارالحق پنو کو بار کے دیگر عہدیداران کو بھی ان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچانے کے لیئے کہا اور یقین دلایا کہ ان کی پارٹی مشترکہ مقاصد کے لیئے تعاون جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.