karachi

پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے تمام جماعتوں کا صفایا کردیگی‘ سلمان عبد اللہ مراد

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ مل کر کام کرنے کے ثمرات کہ باعث مخالفین خائف ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پورے کراچی سے پیپلز پارٹی سب کا صفایا کردینگی ہماری طرز خدمت ہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے اراکین کونسل کا ٹیم ورک مثالی ہونے کی وجہ سے اسکیم کی لاگت میں واضح کمی اور معیار اعلٰی ترین ہے یہ ہی وہ خواب ہے جو ہمارے قائدین نے دیکھا تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے جوکھیو قبیلے کے سردار اور ممبر ضلع کونسل کراچی جام عبد الکریم جوکھیو کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے سے خطاب کہ دوران کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ، وائس چئیرمین محمد رفیق ،اراکین کونسل لالہ ا سلم،مجاہد جوکھیو ،جان عالم جاکھیو،افضل جوکھیو بھی موجود تھے سردار جام عبد الکریم جوکھیو نے کہا کہ یہ سب کہ بخوبی علم ہے کہ مسائل کے حل کی چابی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے کیونکہ وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے ہر مسئلے کو اہمیت دیتی ہے باقی سب لفاظی کر کے چلے جاتے ہیں ہم خوش نصیب ہے ہمارا تعلق ملیر سے ہے جو پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے عوام کے حقوق کے لئے شہید سندھ عبد اللہ مراد کی شہادت کے بعد عوام میں پارٹی کی جڑیں اور بھی مضبوط ہوئی ہیں 06مارچ کو ان کی برسی میں بھر پور انداز میں شرکت کرینگے چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات کے معاورے کو پیپلز پارٹی نے سچ کر کے دیکھایا اتنی شہادتوں کے بعد نہ ہمارے نظریئے میں تبدیلی آئی نہ جہدوجہد میں فرق پڑا اب بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں جس طرح پیپلز پارٹی کا م کررہی ہے اس کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں انشا ء اللہ 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ملک بھر سے مثالی کامیابی حاصل ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کی باگ دوڈ سنبھال کر نئے سفر کا آغاز کرینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.