PSP

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑ دینے کے مترادف ہے‘رضا ہارون

کراچی جدت ویب ڈیسک پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیں اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے بجائے قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.