Pir Hameeduddin Sialvi illness Going to Hospital

پیر حمیدالدین سیالوی کی طبیعت انتہائی ناساز، اسپتال منتقل

لاہور جدت ویب ڈیسک : آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پیر حمیدالدین سیالوی فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ جھنگ کے قریب ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر سرگودھا کے نجی اسپتال پہنچادیا گیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پیر حمیدالدین کے رفقا نے دل کی تکلیف کا بتایا تھا لیکن ابتدائی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں دل کی تکلیف نہیں بلکہ دماغ کی رگ میں کلاٹ خون کا لوتھڑا آیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.