پٹرول ختم،شہری خوار،ہڑتال کا تیسرا دن

کراچی جدت ویب ڈیسک :آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے ، ملک بھر میں پیٹرول کا بحران شدت اختیارکرگیا، بیشتر پمپس پرپٹرول نایاب ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی کے پچاس فیصد سے زائد پیٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔اسلام آباد راولپنڈی ، ٹیکسلا ، گجر خان اور مری میں 90 فیصد پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا ہے، پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ چند پمپس پرصرف 2 سے 3 گھنٹے تک پیٹرول دستیاب ہے، جہاں گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے ، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔گذشتہ روز آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اکے اوگرا کے بعد وزارت پیٹرولیم سے بھی مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، اوگرا سے مذاکرات میں دونوں فریقین نے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا، آئل ٹینکز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے یہ معاملات چل رہے ہیں، مسائل کوئی حل نہیں کرتا۔ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے ڈرائیورز پر بلاوجہ تشدد کیا جارہا ہے اور گاڑیوں کے غیر قانونی چالان کاٹے جارہے ہیں، حکومت کے سامنے اپنے تمام مطالبات پیش کردیے اگر وہ منظور نہ ہوئے تو احتجاج کیا جائے گا اور اس دوران ملک میں پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ کسی کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں بنیں گے،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیچھے کچھ کمپنیاں ہیں جنہیں وقت آنے پر سامنے لائیں گے اور سخت کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکر مالکان پر حفاظتی اقدامات کی مد میں نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، جس پر آئل ٹینکر مالکان نے اوگرا کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول کی ترسیل گزشتہ روز بند کردی تھیسیکرٹری پیٹرولیم سکندرسلطان راجہ کا کہنا ہے کہ آج پھر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کیساتھ دوبارہ مذاکرات کرینگے، آئل ٹینکرز کیساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔سکندر سلطان راجہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فراہمی یقینی بنائیں گے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کےجائز مطالبات مانیں گے،یہ نیشنل ایشوہے، سپلائی یقینی بنائیں گے، معاملہ ایک ادارے کا نہیں اس میں مختلف ادارے شامل ہیںدوسری جانب بحران کے پیش نظر سی این جی ایسوسی ایشن نے اسٹیشنز کھلونے کی درخواست کی تھی ، جسکی کی اجازت وزارت پیٹرولیم نے دے دی۔، چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اجازت سی این جی ایسوسی ایشن کی درخواست پردی گئی، آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول ختم ہوچکا ہے، سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے عوام کو سہولت ہوگی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.