Karachi Police in Action Criminals Arrested

پولیس نے کلفٹن میں بینک کے تالے توڑنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :پولیس نے کلفٹن میں بینک کے تالے توڑنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق 23 اور 24 اگست کی درمیانی رات کلفٹن کے علاقے زمزمہ میں واقع نجی بینک کے تالے توڑنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سیکیورٹی الارم بجنے پر ملزم فرار ہوگیا تھا۔ایس ایس پی کراچی جنوبی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ تالے توڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اسی بینک میں تعینات شادی خان نامی سیکیورٹی گارڈ ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.