#KarachiPolic #NomanShah #RIP #Sindh #SSPMalir

پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

کراچی: لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق 6 ڈاکو لانڈھی بھینس کالونی کے علاقے میں لوٹ مار کر رہے تھے
جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی، اس دوران ڈاکوں نے پولیس موبائل آتے دیکھ سامنے سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو شدید زخمی ہوئے جو دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوں سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔کراچی کے علاقہ لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے 3 ڈاکو دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگیا جس کی شناخت نعمان شاہ کے نام سے ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.