پنجاب اسمبلی میں درخت لگانے کے حوالے سے قرارداد جمع ۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے صوبے میں جنگلات کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے صوبے میں درخت لگانے کا مطالبہ کرتا ہے لاہور میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے منصوبوں سے درختوں کی ایک بڑی تعداد کاٹی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں سموگ کا راج ہے اور شہری ناک، آنکھ اور گلے کی شدید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ درخت لگانے کی مہم کو پورے پنجاب میں پھیلایا جائے تاکہ کے صوبے میں جنگلات کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.