Punjab ismog

پنجاب، دھند اور اسموگ ‘فلائٹ آپریشن معطل، موٹروے بند

لاہور /اسلام آباد /ملتان /فیصل آباد /جھنگ جدت ویب ڈیسک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی دھند اور سموگ چھائی رہی، بڑے شہروں میں ائرپورٹس پر فلائٹ آپریشن رات بھر معطل رہا، موٹر وے کے بھی مختلف سیکشنز بند ، ،ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہونے سے مسافر دہرے عذاب میں مبتلا رہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی جس کے بعد اسموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ۔اسموگ کے باعث مختلف بیماریاں پھیلیں جن میں زیادہ تر نمونیا، دمہ اور آنکھ کی بیماریاں شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق نمونیے نے بچوں اور بزرگوں سمیت 7ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فورفیصل آبادسے گوجرہ ،موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،موٹروے ایم ٹوکوٹ مومن سے لاہورتک بندہے ،ترجمان کے مطابق پشاورتاصوابی موٹروے بھاری ٹریفک کےلئے بند رہا ۔لاہور ، ملتان اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ماثر ہوا ۔ لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث 22غیر ملکی اور متعددملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے ایئرپورٹ پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دھند کے باعث اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہوا اور متعدد ملکی اور غیر ملکی فلائٹس منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔جبکہ خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی تاخیر کا شکار رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.