Darren Sammy Join Peshawar Zalmi

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی پہنچ گئے، شاندار استقبال

دبئی جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دبئی پہنچ گئے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کر ینگے ¾ دبئی پہنچنے پر پشاور زلمی کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل تھری میں دفاعی چمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی اور ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے خلاف 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی جس میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.