Peshawar Zalmi Liam Dawson

پشاور زلمی کے غیرملکی کرکٹر لیام ڈاسن پاکستان آنے کیلئے تیار

دبئی جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر لیام ڈاسن نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیام ڈاسن نے کہا کہ ساتھی کرکٹرز نے پاکستان سے متعلق مثبت تاثرات دیے ہیں، اگر پشاور زلمی ٹیم اگلے مرحلے میں گئی تو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔لیام ڈاسن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے بھی اچھا موقع ہے اور لیجنڈ کرکٹر یونس خان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔انگلش کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ جیسے ٹورنامنٹ کھیل کر ایشیائی کنڈیشنز کا اندازہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.