Two Chinese Crickets Likely To Be Added In Peshawar Zalmi Squad 2018 PSL Season 3

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں چین سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی بھی شامل ہوں گے

دبئی جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسکواڈ میں چین سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی بھی شامل کر نے کےلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ پشاور زلمی کے چین کے نمائندے عامرسہیل آفریدی نے کہا کہ زلمی نے جیان لی اور یونی ڑینگ کی چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت تربیت کی ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چینی کھلاڑیوں کی پشاورزلمی کے کیمپ میں شمولیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم انھیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور عالمی سطح پر شناخت کے حصول کےلئے پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.