Darren Sammy Peshawar Zalmi Captain

پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی نے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیرن سیمی کی بہترین کپتانی کی بدولت ٹیم نے ’پی ایس ایل‘ کے دوسرے ایڈیشن میں شاندار فتح حاصل کی ¾ اس لیے ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ایڈیشن کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران خود کو بہترین قائد ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے ناصرف میدان میں بلکہ اس کے باہر بھی ٹیم کی بہترین قیادت کی اور ان کے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے مضبوط رشتے کے باعث پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.