Peshawar Zalmi Win Against Islamabad United PSL 3 Match

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

دبئی جدت ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 142 رنز تک ہی محدود رہی۔ لک رونکی اور چڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں بالترتیب 3 اور 11 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ آصف علی بھی صرف 7 رنز ہی بناسکے اور حسین طلعت کی اننگز بھی 2 رنز تک محدود رہی‘شاداب خان 2 اور اندرے رسل 11 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ سمت پٹیل کی اننگز بھی 23 رنز تک محدود رہی۔ فہیم اشرف آخری اوور تک وکٹ پر ڈٹے رہے، اس دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 54 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف نے 4 ابتشام شیخ نے 3 جب کہ کرس جورڈن اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.