Preity Zinta Bollywood

پریٹی زنٹا نے چھٹیاں گزارنے کیلئے وہ جگہ منتخب کرلی آپ سوچ بھی نہیں سکتے؟؟

جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹااپنے اہل وعیال کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے سائوتھ افریقہ پہنچ گئیں- پریٹی نے وہاں پر چیتوں کے ساتھ سیلفی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریٹی زنٹا نے اپنے سماجی رابطے کے اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر جینی کیساتھ کھڑی ہیں اور ان کے پیچھے3 چیتے آرام کررہے ہیں۔پریٹی زنٹا ان دنوں اپنے شوہر اور اہل و عیال کے ہمراہ سائوتھ افریقہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں پریٹی کو اپنے شوہر کیساتھ ایک جگہ چہل قدمی کرتے ہوئے 3 چیتے دکھائی دیئے اور انہوں نے تصویر بنا ڈالی جو سوشل میڈیاپر آتے ہی وائرل ہوگئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.