Priyanka Chopra

پریانکا چوپڑا کی تصویر پر بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی میں ہنگامہ

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ ان دنوں اپنے آنے والے امریکی ایکشن تھرلر ڈرامہ ’کوانٹیکو 3‘ اور دیگر ہولی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی ایک تصویر پر بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی میں ہنگامہ ہوگیا۔پریانکا چوپڑا کی قدرے بولڈ تصویر پر ریاست آسام کی اسمبلی میں سب سے پہلے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خواتین نے احتجاج شروع کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے بحث میں تبدیل ہوگیا۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا ریاست آسام کی سیاحت و ثقافت کی سفیر ہیں، وہ آسام ٹوئرزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن âاے ٹی ڈی سیá کی جانب سے ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف منصوبوں کا حصہ ہوتی ہیں۔ان کی جس تصویر پر ریاستی اسمبلی میں ہنگامہ ہوا، وہ بھی ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شائع کیے گئے ٹوئر کیلینڈر کا حصہ ہے۔تصویر میں پریانکا چوپڑا نے قدرے بولڈ لباس پہنا ہوا ہے، اور ان کا سینا کھلا ہوا ہے، جب کہ انہیں سر پر سرخ رنگ کی روایتی ٹوپی ہے۔دکن کیرونیکل نے ریاست آسام کے مقامی نشریاتی ادارے ٹائمز 8 کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پریانکا چوپڑا کی اس تصویر پر ریاستی اسمبلی کی رکن نندیتا داس نے سب سے پہلے اعتراض اٹھایا۔نندیتا داس نے پریانکا چوپڑا کے کھلے سینے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست آسام کی ثقافت نہیں ہے، جب کہ انہوں نے اداکارہ کے لباس کو بھی ریاستی ثقافت کے برعکس قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.