پریانکا چوپڑا کو کیمرے کے پیچھے خدمات انجام دینے پر ایوارڈ

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں الگ مقام رکھتی ہیں ۔ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، اداکارہ ہونے کے ساتھ وہ عالمی ادارے یونیسیف کی سفیر بھی ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں یونیسیف کی جانب سے جنوبی افریقہ میں منعقد ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پریانکا رواں برس 6 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی، جہاں انہیں عالمی ادارے یونیسیف کیلئے بطورسفیر سمیت پریانکا چوپڑا فاؤنڈیشن کے ذریعے صحت اور تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات انجام دینے کیلئے اعزازسے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب اس فیسٹیول میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرامزکے ذریعے ان خواتین کیلئے فنڈز جمع کیے جائیں گے جو کیمرے کے پیچھے اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.