Salman Khan and Priyanka Chopra

پریانکا چوپڑا میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں، سلمان خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان نے کہا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم’ ’بھارت’‘ سے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے کچھ عرصہ قبل فلم ’بھارت‘ سے اچانک کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ جس پر سب سے زیادہ تکلیف سلمان خان کو ہوئی اور وہ ان سے ناراض بھی ہوئے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا کہ میں نے پریانکا سے فلم چھوڑنے کے متعلق پوچھا کہ اگر آپ منگنی کررہی ہیں توآپ کو فلم چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر پریانکا نے کہا کہ مجھے شادی کرنی ہے تو میں نے کہا کرلو شادی۔سلمان خان نے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے فلم منگنی یا شادی کی وجہ سے نہیں چھوڑی بلکہ وہ میرے ساتھ اور ہماری بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنا نہیں چاہتیں، وہ صرف ہالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں۔سلمان خان نے پریانکا کو کامیابی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خوش ہوں کہ انہوں نے منگنی کی اور اپنی زندگی میں خوش رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.