Priyanka Chopra Bollywood Actress

پریانکا چوپڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑ اور امریکی گلوکار نک جونس اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔پریانکا چوپڑا کے قریبی ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی امریکا میں منعقد ہوگی۔ جس کے لیے دونوں نے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ شادی کے بعد گرینڈ ریسیپشن بھارتی شہر ممبئی میں ہوگا جس میں بالی ووڈشخصیات سمیت دیگر دوست احباب بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی منگنی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی تھی۔ پچیس سالہ امریکی گلوکار نک جونس نے پریانکا چوپڑا کے چھتیس ویں سالگرہ کو انہیں تحفے میں رنگ دے کر شادی کی پیشکش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.