Priyanka Chopra Bollywood Actress

پریانکا نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا جانئے۔۔۔

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں ¾انہوں نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رقم کی عدم ادائیگی نہ ملنے پر نیرو مودی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک اشتہار میں کام کیاجس کا معاوضہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی نہیں ادا کیا گیا۔معروف تاجر نیرو مودی نے گزشتہ سال اپنی کمپنی کے اشتہار کےلئے اداکارہ پریانکا اور نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا کاسٹ کیا مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی دونوں کو معاوضہ ادا نہیں کیا۔پریانکا چوپڑا نے متعدد بار مالک سے رقم کا مطالبہ کیا مگر انہیں معاوضہ نہ مل سکا جس پر اداکارہ نے پروجیکٹ کے مالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.