Maryam Nawaz

پرویز مشرف کو بیرون ملک رہنے کی بجائے پاکستان آ کر عدالت میں پیش ہونا چاہیے ،کیپٹن محمد صفدر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے ووٹ کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سینٹ نہیں بلکہ دیگر اداروں کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب اقتدار میں آئی تو اسے مسائل ورثے میں ملے لیکن سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کامیابی سے تمام بحرانوں کا مقابلہ کیا اور عوام کے اعتماد کو بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت الزام تراشی اور الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہماری ترجیح لوگوں کی خدمت ہے، مسلم لیگ(ن) جمہوریت کی حمایت کرتی اور سیاست میں انا نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک رہنے کی بجائے پاکستان آ کر عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.