پرویز مشرف نے ملک میں دہشت گردی کا بیج بویا،محمد علی خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ملک میں دہشت گردی کا بیج بویا اور امریکہ کو اڈے دیئے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف نے نہ صرف پاکستان کے آئین کی توہین کی بلکہ 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے‘ حکومت کرنا سویلین کا کام ہےپاکستان کو سیاست دان نے بنایا اور آئین بھی دیا اور ملک کو سپر پاور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے ماضی میں ملک میں دہشتگردی کا بیج بویا جبکہ امریکہ کو اڈے دیئے اور وہ آئین کو روند کر اقتدار میں آئے۔ علی محمد خان نے کہا کہ مشرف کے دور حکومت میں دہشتگردی بڑھی اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.