Sharon Tate

پراسرار طور پر قتل کی گئی ہالی ووڈ اداکارہ شیرن ٹیٹ پر فلم بنے گی

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک :ہالی ووڈ کی معروف پروڈکشن کمپنی ’سونی‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی شہر لاس اینجلس میں 4 دہائیاں قبل پراسرار طور پر قتل کی گئی اداکارہ شیرن ٹیٹ کے سانحے پر فلم بنائے گی۔خیال رہے کہ شیرن ٹیٹ 1960 اور 1970 کی معروف ہولی وڈ اداکارہ و امریکی ماڈل تھیں، جسے 1969 میں لاس اینجلس کے ایک فلیٹ میں دیگر 4 افراد کے ساتھ پراسرار طور پر قتل کیا گیا۔محض 26 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے اداکاری میں قدم رکھنے والی شیرن ٹیٹ نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔فلمی کیریئر کے ابتدائی چند سالوں میں ہی کامیاب فلمیں دینے والی شیرن ٹیٹ نے 1968 میں ہدایت کار و ساتھی اداکار رومن پولانسکی سے شادی کی تھی، تاہم وہ ایک سال بعد پراسرار طور پر قتل کردی گئیں۔رپورٹس کے مطابق شیرن ٹیٹ کو جس وقت قتل کیا گیا اس وقت وہ 8 ماہ کے حمل سے تھیں، اور ان کے ساتھ اسی فلیٹ میں رہنے والے مزید 4افراد کو بھی قتل کردیا گیا۔ان کے قتل کی گتھی آج تک نہیں سلجھ سکی، جب کہ اس واقے کے حوالے سے امریکی و برطانوی میڈیا پر کئی عرصے تک چہ مگوئیاں ہوتی رہیں، اب اسی واقعے پر سونی پروڈکشن کے تحت فلم بنائی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ âاے پیá کے مطابق سونی پروڈکشن کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ فلم کی ہدایات کوانٹن ٹرانٹینو دیں گے۔فلم کی مرکزی کاسٹ کے لیے براڈ پٹ اور لیونارڈو ڈی کیپرو کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، تاہم شیرن ٹیٹ کا کردار کون ادا کرے گی اس حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔فلم کا نام ’ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ‘ رکھا جائے گا، فلم میں شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کی جدوجہد کرتے نئے اداکاروں اور ان کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو بھی دکھایا جائے گا۔فلم کو آئندہ برس سونی پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میں شیرن ٹیٹ کا کردار نبھانے کے لیے کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ براڈ پٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو اس فلم میں کون سے کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.