PIAF Urges Early Completion of Iran-Pakistan Gas Pipeline

پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل ضروری ہے، پیاف

لاہورجدت ویب ڈیسک :پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ مستقبل کی مجموعی اور خصوصا انڈسٹری کی ضرویات کو پورا کرنے کے لئے پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل بہت ضروری ہے آئندہ سالوں میں گیس کی بڑے پیمانے پر ضرورت پڑے گی۔سی پیک کے نتیجے میں انڈسٹریل زونز کا قیام عمل میں آنے سے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اور ایسے حالات میں پاک ایران گیس منصوبہ سودمند ثابت ہو گا۔گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ موسم سرما میں انڈسٹریز کی گیس بند کردی جاتی ہے جبکہ انڈسٹریز میں گیس کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے اوگرا کی جانب سے مستقبل میں گیس کے نایاب ہونے کے انتباہ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ابھی سے ملکی گیس کی ضروریات کیلئے منصوبہ بندی کر لی جائے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے نہ صرف گیس کی ضروریات پوری ہونگی بلکہ اس گیس گو پاور پلانٹ میں استعمال کرکے سستی بجلی بھی حاصل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.