Pakistan Hockey Federation Camp Karachi

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کراچی میں کیمپ لگانے کا اعلان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 25 فروری سے 10مارچ تک گول کیپرز کی جدید خطوط پر تربیت دینے کے لئے کراچی میں کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جس مین معروف سابق گولکیپرزمنصور احمد اور ناصر احمد ملک بھر سے بلائے جانے والے 21 گولکیپرز کو تربیت دیں گے جن میں چھ خواتین گولکیپرزبھی شامل ہوں گی۔ مرد گویکرز میں وقار یونس ‘ عادل رائو‘ رشید مسیح ‘ عون علی‘ حافظ العمیر‘ ولید اختر‘ یاسر خان‘ علی رضا ‘ منیب الرحمن‘ روحسن خان‘ علی حیدر‘ اکمل ہیں ارسل اعجاز اور عثمان ملک جبکہ خواتین گولکیپرز میں رشنا خان‘ انمول ارشد‘ طاہرہ اسلام ‘ ندا مجید‘ سیدہ سعدیہ اور ستارہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.