پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود افغانستان سے دہشت گردی جاری

جدت ویب ڈیسک : (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی کمانڈر کے درمیان خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ جنرل جوزف نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.